شجاع آباد، انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

شجاع آباد(پی این ایچ)شجاع آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک کم سن بچی کو مبینہ طور پر اس کے ہی استاد نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ،ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔