شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(پی این ایچ)وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں۔ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی تک مکمل بریف نہیں کیا گیا، اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کی ہے۔