صدرِ سے وزیراعظم کی ملاقات ، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این ایچ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں ناءب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی بھی موجود تھے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوءی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جاءزہ بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ معاشی، تواناءی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گءی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔