عمران خان کی صحت بارے شدید تشویش ہے، فوری ہسپتال منتقل کیاجائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پی این ایچ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے، انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں ،ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں بانی چیئرمین کی رہائشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تھا، تاہم حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین اور بشری بی بی کو گزشتہ 24گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کی رہائشی حالت فوری بہتر بنائی جائے ،چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بانی چیئرمین کی آنکھ کا علاج جاری ہے۔