اسلام آباد (پی این ایچ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کیلئے 12ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو عالمی فورمز پر منفرد مقام ملا ہے، پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے 60سے 70بار پاکستان کی تعریف کی، بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف بڑی کامیابی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انشااللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔
فلسطین کیلئے 12ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے، خواجہ محمد آصف
