فورسز کا خیبرمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پی این ایچ ) سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر فورسز نے آپریشن کیا، دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دس سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا، فورسز کی فائرنگ سے 22 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے تحت وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔