فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،3دہشتگردواصل جہنم

راولپنڈی(پی این ایچ)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 3 ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردمارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پربلوچستان کے علاقے پنجگور میں کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔