فیصل آباد (پی این ایچ) دیور اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر اپنی بھابی کو قتل کرڈالا ، متاثرہ مقتولہ دو کمسن بچوں کی ماں تھیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں باویاں والا میں ایک دلخراش واقعے میں دیور اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر اپنی بھابی معافیہ بی بی کو قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ شبیر احمد نامی شخص بدھ کی صبح ساہیوال گیا ہوا تھا، اس کی غیر موجودگی میں اس کے بھائی نذر حسین اور بھتیجا حیدر گھر میں گھس آئے اور درانتی اور ڈنڈے کے وار کر کے معافیہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا۔خاتون کو سول ہسپتال سمندری منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گئی، مقتولہ معافیہ پانچ سالہ اور آٹھ سالہ دو بیٹوں کی ماں تھی۔تھانہ سٹی سمندری پولیس نے مقتولہ کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا۔مقدمے میں مقتولہ کے شوہر شبیر احمد اور سسر سکندر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا کہ ان کی ایما پر معافیہ بی بی کو قتل کیا گیا۔
فیصل آباد،غیرت کے نام پر خاتون دیوراور بھتیجے کے ہاتھوں قتل
