لاہور، رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

لاہور(پی این ایچ) لاہور کے علاقے چوہنگ میں رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے نویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں طالبہ کا چہرہ، سر اور کندھے بری طرح جھلس گءے ۔پولیس کے مطابق طالبہ اکیڈمی سے باہر نکلی تو موٹر ساءیکل سوار ملزم ساجد نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ زخمی طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈی Èءی جی Èپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوءے ایس پی صدر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، جس کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گءیں۔ گرین ٹان کے علاقے میں پولیس نے جب مشکوک موٹر ساءیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فاءرنگ کر دی۔پولیس کے ساتھ مقابلے اور تعاقب کے بعد مرکزی ملزم ساجد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فاءرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر طالبہ کو نشانہ بنایا، مفرور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔