لاہور( پی این ایچ)ملک میں آءل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے مارچ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر تیل کی فروخت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ خاص طور پر عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران عوام کی جانب سے سفر میں اضافے کے باعث دیکھنے میں آیا۔اس کے علاوہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے سبب بجلی گھروں نے بھی فرنس آءل کی خریداری بڑھا دی جس سے مجموعی طلب میں اضافہ ہوا۔ذراءع کے مطابق مارچ میں پٹرول کی فروخت فروری کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 6 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گءی، جبکہ فروری میں یہ فروخت 6 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی، اسی طرح ڈیزل کی فروخت میں بھی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ڈیزل کی فروخت 5 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی، جو فروری میں 5 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔دوسری جانب فرنس آءل کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، مارچ میں فرنس آءل کی فروخت 90 ہزار ٹن تک پہنچ گءی، جبکہ فروری میں یہ صرف 40 ہزار ٹن تھی۔حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی بچت کیلءے مختلف آپشنز کے تحت تعطیلات دی گءی تھیں تاہم ان تعطیلات کے دوران عوام نے سفر میں اضافہ کیا، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی طلب مزید بڑھ گءی۔ماہرین کے مطابق اگر تواناءی کے متبادل ذراءع میں بہتری نہ آءی تو آنے والے مہینوں میں بھی تیل کی طلب میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔
مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ
