مریم نوازکا ورک ود پنجاب گورنمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

لاہور(پی این ایچ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو 6ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کاشتکار سے 2500روپے فی من گندم خریداری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے،مریم نوازنے ورک ود پنجاب گورنمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے یہ اعلانات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مرکز سے فی ایکڑ 10بوری باردانہ دیا جائیگا،اجلاس میں کسان کارڈرکھنے والے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیاجس کے مطابق2500روپے فی من کے نرخ پر گندم خریداری کے 72گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی، صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کردی گئیں، گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ ا جلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دینگے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔