ملتان ،APRNSکے ضلعی انتخابات کا مرحلہ مکمل، مہر ہمیش ضلعی صدرمنتخب

ملتان (پی این ایچ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS) رجسٹرڈ کے ضلع ملتان کیلئے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق تمام عہدوں پر ایک ایک امیدوار نے ہی کاغزات نامزدگی وصول اور جمع کروائے الیکشن کمیٹی نے جمع شدہ کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کو درست قرار دے دیا ،جنوبی پنجاب الیکشن کمیٹی کے چیئرمین امجد رفیق علوی نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا انتخابی نتائج کے مطابق مہر ہمیش ضلعی صدر ملتان ، جمشید احمد سبحانی سینئر نائب صدر، سید رضا حسین نقوی نائب صدر ،مختار حسین سومرو نائب صدر، چوہدری محمد ارشاد نائب صدر، سید راشد حسینی ضلعی جنرل سیکرٹری ، طاہر چوہدریایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عادل چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،راشد زکی قریشی جوائنٹ سیکرٹری ، رانا محمد حفیظفنانس سیکرٹری ، افتخار ندیم سیکرٹری کوآرڈینیشن، نشر چوھان سیکرٹری آفس مینجمنٹ، نوید اکرمسیکرٹری ایونٹ مینجمنٹ ،شیخ ممتاز الرحمن سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور زبیر اقبال بٹالوی چیئرمین مجلس عاملہ منتخب قرار پائے۔الیکشن کمیٹی کے مطابق ممبران کی جانب سے مکمل اعتماد اور اتفاقِ رائے کا اظہار نہ صرف تنظیمی استحکام کی علامت ہے بلکہ یہ اس امر کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ اے پی آر این ایس کے تمام ممبران بانی و منتخب مرکزی صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں متحد ہیں۔ مبصرین کے نزدیک بلا مقابلہ انتخاب کا یہ عمل تنظیمی بلوغت اور جمہوری شعور کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی امجد رفیق علوی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ریجنل اخبارات کو درپیش چیلنجز کے حل، علاقائی صحافت کے فروغ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ معیار کی بلندی کے لیے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اے پی آر این ایس کا پلیٹ فارم ملک بھر میں علاقائی صحافت کی مضبوط آواز کے طور پر اپنا کردار مزید مؤثر بنائے گا۔