اسلام آباد(پی این ایچ)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے رابطہ کر کے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دوران دونوں رہنماں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی عوام اور حکومت سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کے دوران جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم کا محمد بن سلمان سے رابطہ،اظہار یکجہتی کیا
