اسلام آباد (پی این ایچ)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کو خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کیلئے جاری پاکستان کے اقدامات و کوششوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ بدھ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وزیرِ اعظم کی کابینہ اجلاس میں آمد پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھاجس پر وزیرِ اعظم نے تمام کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ کو خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کیلئے جاری پاکستان کے اقدامات و کوششوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگ بندی اور خطے میں امن کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم و وفاقی کابینہ نے قوم کو جمعہ کے روز پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے اور جنگ بندی کی مستقل امن میں تبدیلی و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔کابینہ ارکان نے پاکستان کی سفارتی محاذ پر کوششوں اور اس پر دنیا بھر میں پزیرائی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کیلئے محنت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔کابینہ اراکین نے کہاکہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے خطہ مستقل امن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ کابینہ اراکین نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے انتہائی کشیدہ اور نا امیدی کی فضا میں فریقین کو جنگ بندی پر راضی کرکے دنیا بھر میں پورے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
وزیرِ اعظم کی کابینہ اجلاس ،آمد پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا
