اسلام آباد (پی این ایچ)راولپنڈی اسلام آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے دوران ٹرین کے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ پاکستان ریلوے کی دستاویز کے مطابق 18تا 24اپریل راولپنڈی سے 1لاکھ 11ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، معمول سے 38ہزار زائد مسافروں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے دیگر شہروں کا سفر کیا۔دستاویز کے مطابق پاکستان ریلوے کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے معمول سے 44 فیصد سے زائد آمدن ہوئی، مسافروں کی تعداد کے پیش نظر اضافی بوگیوں کا بھی انتطام کیا گیا۔
پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے دوران ٹرین کے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ
