ٹنڈو محمد خان (پی این ایچ)ٹنڈو محمد خان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ملاح برادری اور علاقہ مکینوں نے لاش کے ہمراہ ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کے مطابق پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او بی سیکشن کو معطل کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔
ٹنڈو محمد خان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
