پاکستان کاکردار خوش آئند ،دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے،سہیل آفریدی

پشاور (پی این ایچ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002 سے کہہ رہے تھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002 کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا ہسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ جس ہسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، پی ٹی آئی کیلئے سیاسی اسپیس ہونا چاہیے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں سول بالا دستی قائم کریں گے۔