سیالکوٹ (پی این ایچ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا ہمیں طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑیگا، ایران، اسرائیل کی جنگ کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی۔بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حواس باختہ ہو چکا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ سال سیلابی پانی نیتباہی مچائی تھی، ہم شہر کے مسائل حل کر رہے ہیں، شہرکو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اقبال منزل کے اطراف خوبصورت تاریخی بحالی منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے، قلعہ پر 30 کروڑ روپے لاگت سے پارک تعمیرکر رہے ہیں، قلعے کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیاجائیگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے، 10کروڑ روپے لاگت سے گلشن اقبال پارک تعمیرکیاجا رہا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا پیکیج دیاگیا ہے۔
پاکستان کو ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑیگا،خواجہ آصف
