لاہور(پی این ایچ) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کفایت شعاری مہم میں ساتھ نہ دیا تو پیٹرول کی قیمت مجبورا 500 روپے تک بڑھانا پڑ سکتی ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوءے صوباءی وزیر نے عو ام اور اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی اور کفایت شعاری مہم میں حکومت کا ساتھ نہ دیا گیا، تو مجبوری میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک بڑھانا پڑ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا حکومت نے پیٹرول بچانے کے لیے تین دن تک ادارے بند رکھے، لیکن اس دوران پیٹرول کی کھپت کم ہونے کے بجاءے الٹا 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کھپت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے، جسے کم کرنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو سکتے ہیں۔وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ پیٹرول پر انحصار کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت اب سرکاری سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کا ٹرینڈ متعارف کروا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی لانا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوءے ریجنل چیءرمین ایف پی سی سی ءی ذکی اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ترویج کے لیے اگلے 5 سال تک زیرو مارک اپ(بغیر سود ) پر قرضے فراہم کیے جاءیں۔تاجر رہنماءوں نے شکوہ کیا کہ ءے روز کاروباری سرگرمیوں پر پابندیوں اور اوقات کار کی تبدیلی سے ٹیکس ریونیو میں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کا نقصان ملکی معیشت کو ہو رہا ہے۔صوباءی وزیر نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تحفظات پر غور کرے گی، تاہم موجودہ معاشی صورتحال میں تواناءی کی بچت ہی واحد راستہ ہے۔
پیٹرول 500روپے تک جا سکتا ہے ،ن لیگ کے صوبائی وزیر خزانہ کا انتباہ
