چلاس (پی این ایچ)چلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق واقعہ تھور گوئیں کے مقام پر پیش آیا۔پولیس ٹیم اس علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے میں مصروف تھی کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
چلاس، پولیس ٹیم پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی و دیگر زخمی
