ڈی آئی خان (پی این ایچ) ڈی آئی خان پولیس نے تھانہ درازندہ کی حدود میں واقع چوکی امان میلہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناکر 28 کلو بارود پر مشتمل دو آئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چوکی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم اہلکاروں نے جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا جس سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اس دوران اطراف سے 25کلو اور 3کلو بارودی مواد پر مشتمل 2آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں،بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ دوسری جانب ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیا الدین نے چوکی پر تعینات اہلکاروں کو بروقت کارروائی پرشاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ آہنی حوصلوں کے حامل یہ بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔
ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ ناکام،28کلو بارود پر مشتمل 2آئی ای ڈیز ناکارہ بنا دی گئیں
