کوئٹہ (پی این ایچ)کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوںکو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت ہارون مینگل ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں جمیل اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ،مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 3افراد جاں بحق،2زخمی
