گورنر سندھ نہال ہاشمی سے سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی ملاقات

تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مزید فروغ پر زور
کراچی (پی این ایچ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم، ماحولیاتی شعور اور سماجی ہم آہنگی پاءیدار اور متوازن ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کو معاشرتی استحکام، برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے کلیدی قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قاءمہ کمیٹی براءے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی چیءرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ خطے میں ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے ممکنہ اثرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مشترکہ اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ملاقات میں تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، قومی ورثے کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اس موقع پر گورنر سندھ کو تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے جاری اقدامات اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے گورنر ہاؤس میں قاءداعظم محمد علی جناح کے تاریخی دفتر کا دورہ بھی کیا اور اسے قومی ورثہ قرار دیتے ہوءے قابلِ فخر اثاثہ اور نءی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ سینیٹر نے گورنر ہاؤس کے تاریخی پس منظر اور اہمیت کو مزید جاننے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔