راولپنڈی(پی این ایچ)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RDA)حامد نواز راجہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ماہ مبارک کی نعمتوں میں مستفید ہونے کی توقیق عطا فرمائے اور پاکستان کو دن گنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں غریب ، نادار،مستحق افراد اور کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ان کی مد د کریں۔ حامدنواز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں اللہ تعالی کی فرمانبرداری اور اس کی بندگی میں سرشار ہوکر ایک مثالی مسلمان بننے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ مبارک مہینہ امت کے مابین ہمدردی، ایثار، اخوت، بھائی چارے اور تعاون کا پیغام بھی لے کر آتا ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ آپس میں محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں اور فضیلتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔
رمضان المبارک محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل کا درس دیتا ہے،حامد نواز راجہ
