مہاتیر محمد شدید زخمی ہو گئے،وجہ کیا بنی

کوالالمپور(پی این ایچ)سابق وزیرِ اعظم ملائیشیا 100 سالہ مہاتیر محمد اپنے گھرمیںپھسل کر گرگئے جس پر انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لے کر گئے جہاں حال ہی میں ان کی دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ہوش میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انھیں اسپتال میں داخل کیا جائے گا یا نہیں۔مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ پر ایک سادہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث ہسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔مہاتیر محمد کو 1989 سے دل کے مختلف عارضوں کا سامنا رہا ہے۔ 2007 میں بھی انھیں دل سے متعلق علاج اور بائی پاس کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا۔