ڈھاکہ(پی این ایچ) کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔بنگلادیش کے سپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا کہ بھارت کے علاوہ کسی بھی ملک میں کھیل سکتے ہیں، سری لنکا، پاکستان یا یو اے ای میں میچز ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ کولکتا نہیں پورا بھارت مسئلہ ہے، بھارت میں بنگلا دیشی شائقین کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں، آئی سی سی بھارت کے دباؤ میں نہ آئے ،ایک عالمی تنظیم ہونے کا ثبوت دے۔آصف نذرل نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک ملک کی جاگیر نہیں، آئی سی سی بنگلہ دیش کے سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ابھی جواب نہیں آیا، آئی سی سی کے ساتھ تمام ثبوت اور ضروری دستاویزات شیئر کیے ہیں۔
بھارت کے علاوہ کسی بھی ملک میں کھیل لیںگے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
