واشنگٹن(پی این ایچ)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاجات کی حمایت کرتے ہوئے پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا ہے۔صدر ٹرمپ بہت واضح انداز میں کہا کہ ایران کے محب الوطنوں، احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھو، انھیں جلد اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔اسی بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کردیتی۔
محب الوطنوں، احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے،امریکی صدر کی ایرانی مظاہرین کو شہہ
