20سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے، شہناز شیخ

اسلام آباد (پی این ایچ)سابق ہاکی کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ 20 سال سے ملک میں ہاکی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شہناز شیخ نے کہا کہ ہاکی سے کھلواڑ میں سیاسی اور غیر سیاسی طاقت ور لوگوں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کیلئے اسے ٹیکنوکریٹ کے حوالے کیا جائے، ہماری کمیٹی کی سفارشات کو حکومت نے تسلیم کیا تھا۔سابق ہاکی کوچ نے کہا کہ ہم نے عبوری سیٹ اپ کی سفارش کی تھی، وزیراعظم قومی کھیل کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں 1100 ہاکی کلبز ہیں لیکن ٹیلنٹ نہیں ہے، ہاکی کلبوں کی شفاف اسکروٹنی ہونی چاہیے، پی ایس بی نے پہلے پھرتی اور ایمانداری دکھائی۔