لاہور(پی این ایچ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، اب بہت ہوگیا۔ایک بیان میں اشدلطیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہاتھ نہ ملانا اور اب بنگلادیش کامعاملہ۔ راشد لطیف نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات بی جے پی رہنما نے کی، انہیں مارنیکی دھمکی بھی دی گئی اور مارنے والے کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا، ان تمام چیزوں کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں جن کا بیٹا آئی سی سی کا صدر ہے۔ سابق کپتان نھے کہاکہ سب چیزیں سامنے ہونے کے بوجود ممبر ممالک خاموش ہیں کیونکہ مالی معاملات ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ جب پاکستان کوئی فیصلہ کرے گا تو اس کا اثر پڑیگا۔ دریں اثناء ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہاکہ جس طرح بھارت کو نیوٹرل وینیو دیا گیا اسی طرح بنگلادیش کو بھی دینا چاہیے۔ احمد شہزاد نے کہاکہ پاکستان کو اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چاہے جو بھی ہوجائے، ویسے بھی پاکستانی ٹیم کے حالات ایسے ہیں کہ نہ ہی کھیلیں تو بہتر ہوگا لیکن آپ کم ازکم حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔
بہت ہوگیا، پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے،راشد لطیف
