واشنگٹن (پی این ایچ)گذشتہ چند ہفتوں سے شدت اختیار کرنے والے قطبی جزیرے گرین لینڈ سے جڑا سیاسی تنازعہ ایک بار پھر گرین لینڈ کو ایک نئے واقعے کے باعث خبروں میں لا کھڑا کیا ہے۔یورپی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میتے فریڈریکسن کو 45 منٹ تک سخت سرزنش کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے سات جنوری سنہ 2025 کو اپنی حلف برداری سے قبل پہلی بار اس امر کا عندیہ دیا تھا کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کو رد نہیں کریں گے۔اس کے بعد اگلے ہی ہفتے وزیر اعظم میتے فریڈریکسن اور ٹرمپ کے درمیان ایک سخت لہجے میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس دوران امریکی صدر نے انہیں 45 منٹ تک ڈانٹ ڈپٹ کی۔
ٹرمپ کا ڈینش وزیر اعظم کی 45منٹ تک سرزنش کرنے کاانکشاف
