یاسین ملک کی سزائے موت کی بھارتی کوشش کیخلاف آزاد کشمیر میں ہڑتال

مظفر آباد (پی این ایچ)حریت رہنما یاسین ملک کی سزائے موت کی بھارتی کوشش کے خلاف آزاد کشمیر میں ہڑتال کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہڑتال کی کال جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دے رکھی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی بینک روڈ سے عزیز چوک سے ہوتی ہوئی آزادی چوک پہنچی ۔ریلی کے دوران یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی بھارتی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔سول سوسائٹی، تاجر، وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنان بھی آزادی چوک پر جمع ہوئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک بھارتی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، بھارتی سرکار ان کو سزائے موت دلانا چاہتی ہے۔