واشنگٹن (پی این ایچ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی دے دی۔اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں جس میں کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کے سامان پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔قومی ہنگامی اعلان کے تحت جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی ٹیرف کی شرح کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ملک کا ذکر کیا گیا ہے۔وائٹ ہائوس کے ایک بیان میں روس، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ کیوبا کی حکومت کے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق یہ تعلقات امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں، اس لیے امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔
امریکا کی کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی
