تہران(پی این ایچ)ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے وائٹ ہاس کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایران پر حملے کے حوالے سے فی الحال کوئی متفقہ حمایت حاصل نہیں ہے۔ایک دوسرے عہدیدار نے اشارہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو وقت ختم ہونے سے پہلے کسی معاہدے تک پہنچنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے یا یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے سے ہر صورت روکا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نمٹنے کے لیے دو راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا پھر محدود عسکری حملے کیے جائیں۔
ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی، وائٹ ہائوس
