ایران نے ایک اور امریکی F35 مار گرایا

تہران(پی این ایچ)ایران کی جانب سے وسطی ایران میں جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو کو مار گرایا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ ہے جسے حالیہ کشیدگی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایران کی فضائی حدود میں کی گئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔