اسلام آباد(پی این ایچ)پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ، پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ہے۔موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان کا امارات کو 2ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ
