امریکہ سروس مین بازیاب نہ کرا سکا،ابراہیم ذوالفقاری

تہران (پی این ایچ) ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں، ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائے گا، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔