نیتن یاہو کا لبنان سے مذاکرات کا عندیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست امن مذاکرات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بتایا کہ کابینہ کو لبنان کے ساتھ مذاکرات کے انتظامات کے لیے کابینہ کو ہدایت کردی ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات لبنان کی طرف سے بار بار براہِ راست بات چیت کے لیے کی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیے جارہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنا ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ لبنانی وزیرِ اعظم کی بیروت کو غیر مسلح کرنے کی درخواست کو سراہتا ہے۔