تہران(پی این ایچ)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور جنگ میں شہید ہونے والے دیگر ایرانیوں کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ایک متحد قوت تصور کرتا ہے جس میں اس کے علاقائی اتحادی بھی شامل ہیں۔سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں داخل کرے گا تاہم اس حکمت عملی کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اس جنگ میں ہونے والے ہر شہید کے خون کا حساب لے گا اور زخمیوں کے لیے مکمل معاوضہ حاصل کرے گا۔
جنگ کی خواہش نہیں،خامنہ ای سمیت شہداء کا بدلہ لیںگے،مجتبیٰ خامنہ ای
