15سالہ بھارتی بیٹسمین ویبھو سوریا ونشی قومی ٹیم کاحصہ بننے کیلئے تیار

نئی دہلی(پی این ایچ)بھارتی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی 15سالہ بیٹسمین ویبھو سوریا ونشی کو آئر لینڈ کے دورے کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نوجوان ٹیلنٹ کو آزمانا چاہتی ہے اسی لئے آئر لینڈ ٹور میں زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے، ویبھو سوریا کو بعد میں زمبابوے کے دورے کیلئے بھی زیرِ غور رکھا گیا ہے۔ویبھو سوریا ونشی نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی تھی،انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف 26گیندوں پر 78رنز، چنئی سپر کنگز کیخلاف 17گیندوں پر 52رنز اور ممبئی انڈینز کیخلاف 14گیندوں پر 39رنز بنائے تھے،سابق کھلاڑی عرفان پٹھان اور انیل کمبلے سمیت کئی سینئر کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ویبھو اب قومی ٹیم کیلئے تیار ہیں، آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے بھی سوریا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے کم عمر ترین ڈیبیو کرنیوالے کھلاڑی بننے کے حق دار ہیں۔