تہران(پی این ایچ)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سپیکرباقر قالیباف نے کہا کہ ثالثی پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی حزب اللہ اور مزاحمت کاروں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ہم اس جنگ بندی سے احتیاط کے ساتھ نمٹیں گے، فتح کے مکمل احساس تک ساتھ رہیں گے، ہم اپنے عہد پر قائم ہیں۔خیال رہے کہ اس قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے تہران میں ملاقات بھی کی تھی، جس میں دونوں رہنماں نے باہمی امور پر گفتگو کی۔ایک روز قبل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، جو ہمارے گہرے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل کی تعریف ،فتح کے مکمل احساس تک ساتھ رہیں گے، ایرانی سپیکر
