مذاکراتی عمل جاری،کامیابی کیلئے پرامید ہیں،عباس عراقچی

تہران(ویب ڈیسک )ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مکمل کامیابی ابھی باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ماضی میں مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں اور حد سے زیادہ مطالبات تھے،جنہوں نے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقاتوں میں ماضی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مذاکرات کے طریقہ کار اور ممکنہ شرائط پر بھی بات چیت کی گئی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جو موجودہ جنگی صورتحال اور خطے کی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع ہوگا۔ان کا مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری ہے، اور موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی نہایت اہمیت اختیار کر چکی ہے۔