آزاد کشمیر حکومت کا مدارس میں بچوں کے تحفظ کیلئے بڑا اعلان

مظفرآباد(پی این ایچ)آزاد کشمیر حکومت نے مدارس میں بچوں کے تحفظ کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر مدارس کے لیے نئی پالیسی نافذ کر دی گئی، ریاست بھر کے مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔وزیر مذہبی امور چوہدری رفیق نیئر نے کہا کہ مدارس میں خفیہ شکایتی باکس اور چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ ہوگی، طلبہ کا بلا اعلان طبی معائنہ کروایا جائے گا۔چوہدری رفیق نیئر نے کہا کہ معیار پر پورا نہ اترنے والیافراد کو تدریس کی اجازت نہیں ہوگی، حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائیگی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مدارس میں محفوظ تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے گا۔