بیٹے کے امتحان کے دوران شوٹنگ سے انکار کردیتی تھی، سنیتا مارشل

ممبئی (پی این ایچ) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ بیٹے کے امتحان کے دوران ڈراموں کی شوٹنگ سے انکار کردیتی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ ہر بچہ مختلف ہوتا ہے اسی طرح میرے بیٹے اور بیٹی میں فرق ہے مجھے بیٹی کو کبھی نہیں پڑھانا پڑھا، میں کہتی تھی کہ آپ کا ٹیسٹ ہے مجھے سنائیں تو وہ کہتی تھی کہ نہیں میں خود ہی تیاری کرلوں گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بیٹی بہت اچھے گریڈز لاتی ہے لیکن بیٹے کو گریڈ 6 تک پڑھایا ہے اور جب اس کے پیپرز ہوتے تھے تو میں پہلے ہی بتادیتی تھی کہ اب میں شوٹنگ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دے سکتی۔سنیتا مارشل نے کہا کہ اس کے ساتھ 24 گھنٹے میں اپنے آپ کو پاگل کررہی ہوتی تھی شکر ہے گریڈ 6 کے بعد آہستہ آہستہ وہ خود سے ہی پڑھنا شروع ہوگیا اور گریڈ 8 میں اس نے خود پڑھا نمبرز بھی اچھے آگئے تو پیچھے ہٹ گئی کہ یہ خود سے اچھا پڑھ رہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بچوں کے اسکول میں منتھلی ٹیسٹ ہوتے ہیں اس سے یہ ہوتا ہے کہ آپ کی تیاری ہوجاتی ہے بس دوبارہ پڑھنا ہوتا ہے، ان کے گریڈ 8 تک فائنل امتحان سے پہلے میجر ٹیسٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا سال بچوں کے ٹیسٹ اتنے ہوتے ہیں کہ ان کی تیاری ہوتی ہے اور جب فائنل پیپرز ہوتے ہیں تو انہیں خود سے ہی ٹینشن ہوجاتی ہے اب فائنل امتحان ہیں تو پڑھنا ہے جب اسکول جارہے ہوتے ہیں تب گاڑی میں بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں۔سنیتا مارشل نے کہا کہ میں نے موبائل فون یا گیجیٹ بچوں سے نہیں چھپایا، جب بچے چھوٹے تھے یہ کرتے تھے لیکن اب گریڈز اچھے آرہے ہیں تو بے جا پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں، شروع میں بچوں پر پریشر ڈالتی تھی غصے میں آجاتی تھی حسن نے بھی کنٹرول کیا اور بتایا کہ تم غلط کررہی ہو۔