نئی دہلی(پی این ایچ)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، اس بار انکا ایک سادہ سا لائیک سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیاہے۔میڈیاکے مطابق کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائیک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا کوبھی ٹیگ کیاگیاتھا،چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے تھے اسلئے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اسکے سکرین شاٹ وائرل ہو گئے۔فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کو سنجیدہ بنانے کے بجائے مزاحیہ انداز اختیار کرلیا۔کئی صارفین نے کوہلی کے ماضی کے الگورتھم والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کئے۔ایک صارف نے لکھا ایک اور الگورتھم وضاحت آنیوالی ہے جبکہ دوسرے نے کہا یہ صرف الگورتھم کی غلطی ہوتی ہے، ایسا سب کیساتھ ہوتا ہے۔بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے بھی لزلیز کی تصویر پر کمنٹ میں ذومعنی انداز میں کھوپڑی کے اموجی کیساتھ الگورتھم لکھا۔
جرمن ویلاگر کی تصویر لائیک کرنے پر ویرات کوہلی کی میمزسوشل میڈیاپروائرل
