جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ،اسرائیل لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا

بیروت(پی این ایچ)اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری،اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار مکان یا تو مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ، لبنان پر اسرائیلی حملے میں یو این امن مشن کا فرانسیسی فوجی بھی مارا گیا۔ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 سے زائدزخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ‏زخمی 9 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔‏اس موقع پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن پسندوں پر حملے قابل قبول نہیں، لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔