حضرت امام موسیٰ کاظم، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند اور اہل تشیع کے ساتویں امام تھے
اسلام آباد (پی این ایچ)حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت 25رجب المرجب بمطابق 15جنوری منایا جائے گا اس سلسلے میںملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔حضرت امام موسیٰ کاظم، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند اور اہل تشیع کے ساتویں امام تھے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اپنے والد بزرگوار امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے۔آپ کا اسم مبارک موسیٰ،کنیت ابو الحسن اور لقب کاظم تھا اور اسی لیے امام موسیٰ کاظم کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ کاخاندانی سلسلہ حضرت امام حسین شہید کربلا کے واسطہ سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ تک پہنچتا ہے۔آپ نے پینتیس برس تک دین کی سربلندی کیلئے جدو جہد کیاور بے پناہ مشکلات اور صعوبتیں برداشت کیں۔ وقت کے حاکموں کے سامنے کلمہ حق کہنے کے پاداش میں آپ نے زندگی کے 14سال زندان میں اسیری کے دن گزارے اور زندان میں ہی شہید کر دیے گئے۔25 رجب 183ھ میں 55 سال کی عمر میں حضرت امام موسیٰ کاظم کی شہادت ہوئی بغداد میں آج بھی ان کا مزار مشہور آفاق ہے۔
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت 25رجب المرجب بمطابق 15جنوری منایا جائیگا
