سوشل میڈیا صارف نے غیر اخلاقی پیشکش کی، علیزے شاہ

کراچی(پی این ایچ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونیوالی انتہائی غیر اخلاقی پیشکش کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی انسٹاسٹوری پرانکے میسجز کاسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سکرین شاٹ اس شخص کے پورے خاندان اور ان لوگوں تک پہنچنا چاہئے جن کیساتھ یہ کام کرتا ہے، انکے مرد ہونے پر لعنت ہے۔انہوں نے انسٹا سٹوری میں انکشاف کیا کہ غیر اخلاقی پیشکش کرنیوالے صارف نے انہیں بلاک کر دیا اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ انکل نے بلاک کر دیا، مجھے اسکا کمنٹ سیکشن دیکھ کر بہت مزہ آیا،اداکارہ نے اس موقع پرحمایت میں سامنے آنیوالے صارفین سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔