سری نگر (پی این ایچ)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں مزید تین افراد گرفتار کر لیے ہیںجس سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد بڑھ کو 16ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ان افراد پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوپور میں ایک طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف طلبااو ر مقامی نوجوانوں نے پرامن احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔بھارتی پولیس نے مظاہروںمیں حصہ لینے والے طلباء او ر عام نوجوانوں کو چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے ‘‘ کے تحت گرفتار ی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ان تازہ گرفتاریوں کیساتھ اب تک گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد 16ہوگئی۔
سوپور، بھارتی پولیس نے مزید تین افراد گرفتار کر لیے،تعداد16ہوگئی
