سڈنی (پی این ایچ)آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔اپنے بیان میں وانگ نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ اب ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور مذاکرات کی طرف واپسی ہونا چاہیے۔وانگ نے خبردار کیا کہ تنازع کی شدت میں اضافے سے انسانی نقصان میں اضافہ ہوگا اور عالمی معیشت پر مزید اثر پڑے گا۔
مذاکرات دوبارہ شروع کریں،آسٹریلیا کا ایران اور امریکہ پر زور
