واشنگٹن، تقریب میں فائرنگ، ٹرمپ سمیت اہم شخصیات محفوظ

واشنگواشنگٹن (پی این ایچ)وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کی تقریب میں فائرنگ،ہل چل مچ گئی،فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔فائرنگ کے بعد ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک زوردار دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر حاضرین کو نیچے رہیں کی ہدایت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو اپنے حصار میں مرکزی اسٹیج سے باہر لے گئے۔واقعے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھی فوری طور پر نکال لیا گیا جن میں امریکی خاتون اول، نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، امریکی کابینہ کے ارکان سمیت پیٹ ہیگسیتھ اور کاش پٹیل شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً پانچ گولیوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔